6 اکتوبر 2014 - 15:35
لبنان کے تحفظ کے لئے حزب اللہ کا وجود ضروری

لبنان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہےکہ لبنان اور لبنانیون کی حمایت اور تحفظ کے لئے حزب اللہ کا وجود ضروری ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جارج عبید نے النشرۃ ویب سائٹ پر اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ حزب اللہ نے نہ لبنان کے علاقے بقاع میں تکفیری دہشتگردوں کو ناکام بنایا ہے بلکہ انہیں اور اپنے سیاسی مخالفین کو کبھی نہ بھولنے والے سبق دیا ہے۔ انہون نے لکھا ہےکہ حزب اللہ نے لبنانی قوم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا سلیقہ سکھایا ہے۔ جارج عبید نے لکھا ہےکہ حزب اللہ نے ملت لبنان کو یہ بھی سکھایا ہے کہ داعش کے خلاف کسی اور سے مدد مانگنے کے بجائے خود اپنی توانائيوں پر بھروسہ کرے۔ لبنان کے اس سیاسی تجزیہ نگار نے لکھا ہےکہ حزب اللہ اس بات پر یقین رکھتی ہےکہ لبنان کے سارے گروہوں کو فوج کے ساتھ رہنا چاہیے اور فوج کے ساتھ مل کر تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے لکھا ہےکہ علاقے کے حالات نے داعش کے خلاف مغربی اتحاد کے ناکارہ ہونے کو ثابت کردیا ہے۔ جارج عبید نے لکھا ہےکہ حزب اللہ لبنان اور لبنانیوں کی ایک اسٹراٹیجیک ضرورت ہے کیونکہ حزب اللہ سچائي اور عملی طریقے سے لبنان، شام اور فلسطین کا دفاع کرتی ہے۔ واضح رہے امریکہ، صیہونی حکومت اور تکفیری دہشتگردوں کے حامی بعض عرب ممالک حزب اللہ کے مخالف ہیں۔

.......

/169